خطے میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے ،شاہ محمود قریشی

148

اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خطے میں دیرپا امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کے ہمراہ پریس کانفرنس اور وڈیو پیغام میں انہوں نے کہاکہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمینسیدعلی گیلانی عزم وہمت کی چٹان اور حق خود ارادیت کی علامت بن کر بھارت آزادی کے لیے کوشاں ہیں، کوئی دنیاوی عہدہ، جبر، تشدد یا قید حتی کہ کوئی بھی چیز آپ کو جھکا نہیں سکی،کشمیری بھارتی استبداد سے نجات کے لیے علی گیلانی کو امید کی کرن سمجھتے ہیں، ان کا وجود کشمیریوں کے لیے باعث حوصلہ ہے،ہمارا ایمان ہے کہ آپ کی قربانی رنگ
لائے گی، اس قید اور بھارتی تسلط سے بھی آزادی ملے گی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی عوام سید علی گیلانی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں،مسئلہ حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کرنے والے نہتے کشمیریوں کے ساتھ ہیں، کشمیریوں کے ساتھ مکمل اور بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہیں، آج ہر پاکستانی کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔