اسلام آباد(اے پی پی)مردان پولیس نے اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے 45 پستول قبضہ میں لے لیے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سجاد خان نے میڈیا سے گفتگو میںبتایا کہ پولیس کو پیشگی اطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت اسمگلرز اسلحے کی بھاری کھیپ پشاور سے ملاکنڈ اسمگل کریں گے جس پر پولیس نے ناکہ بندی کر کے گاڑیوں کی چیکنگ شروع کر دی ،تلاشی کے دوران ایک مشکوک گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائے 45پستول بر آمد کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔