نقطہ نظر

858

اہل کشمیر سے یکجہتی اور ہمارا تضاد
کشمیر جو کئی برسوں سے آزادی کی جنگ لڑ رہا ہے اب مقبوضہ وادی بن چکا ہے لیکن وہاں کا بچہ بچہ آزادی کا متوالا نظر آتا ہے، اُن کا جوش اور جذبہ آج بھی زندہ ہے۔ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے لیکن پاکستانی حکمران یہود و نصاریٰ کے آگے گھٹنے ٹیکے ہوئے ہیں، ہمارے حکمرانوں کو چاہیے کہ ازسرِ نو پالیسی مرتب کی جائے۔ اہل پاکستان بھارت کی تمام مصنوعات کا بائیکاٹ کریں اور سب
اپنے طور پر غیر اسلامی ہندوانہ کلچر کا خاتمہ کرنے کا عہد کریں۔ ایک طرف کشمیر میں آگ اور خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے، دوسری طرف اُن کے کلچر کو فروغ دے کر اُن کے ہاتھ مضبوط کررہے ہیں۔ اللہ پر یقین کے ساتھ اُن نہتے اور کمزور کشمیری عوام کی بھرپور مدد کرنی ہوگی۔ وہ دن دور نہیں کہ وہ معصوم شہری جو صدیوں سے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں سکھ کا سانس لیں گے، ان شاء اللہ۔
ناصرہ الیاس،ناظم آباد1