عوام کو سبز باغ دکھانے والوں نے دن رات یوٹرن لیے،شہباز شریف

125

لندن(صباح نیوز)ن لیگ کے صدر اورقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے عمران خان حکومت کو مہنگائی کا ذمے دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو سبز باغ دکھانے والوں نے دن رات یوٹرن لیے، وزیراعظم ہائوس میں چور، کرپٹ اور ذخیرہ اندوز بیٹھے ہوئے ہیں، عمران خان 20 سال میں خرچ کیے گے پیسہ کو کئی گنا زیادہ عوام سے وصول کر چکے ہیں ۔والدہ کے لندن پہنچنے کے بعد ایون فیلڈ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ماڈل ٹائون میں ن لیگ کے دفاتر پر نیب کے چھاپے غنڈہ گردی ہیں۔ان کا کہناتھا کہ عمران خان، جہانگیر ترین، شہزاد اکبر اور نیب کا گٹھ جوڑ ہے جو صرف شریف فیملی اور ن لیگ کے خلاف ہے، بدترین ادوار میں بھی ہم سرخرو ہوئے، اب بھی ہوں گے۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ لاہور سیف سٹی ہمارے دور کا کامیاب منصوبہ تھا آج عمران خان بد حواسی کے عالم میں وہاں پہنچے ان کے چہرے پر ہوائیاں اڑی ہوئی تھی۔