ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) گھوڑا باری حلقے کے علاقے دانداری کے قریب انڈو شاخ پل کی تعمیر شروع کردی گئی، منتخب عوامی نمائندہ ایم پی ای حاجی علی حسن زرداری کی جانب سے حلقے کے عوام سے کیے ہوئے وعدے وفا ہونے لگے۔ اس سلسلے میں ترجمان محسن ہاؤس کے مطابق ایم پی ای حاجی علی حسن زرداری ترجیحی بنیادوں پر حلقے کے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ اس سلسلے میں چھوٹی بڑی اسکیموں پر کام شروع ہوچکا ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ حاجی علی حسن زرداری نے حلقے کے عوام سے ووٹ لیتے وقت جو وعدے کیے تھے وہ وفا ہونا شروع ہوگئے ہیں۔