لندن پلان کا علم نہیں،2020ء تبدیلی کا سال ہے،بلاول زرداری

106

اسلام آباد (آن لائن) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے لندن پلان کی خبروں کو سازش قرار دیتے ہو ئے کہا کہ مجھے لندن پلا ن کا علم نہیں، 2020ء تبدیلی کا سال ہے، پی ٹی آئی حکو مت سیاست اور معیشت دونو ں نہیں چلا سکتی، مو لا نا فضل الر حما ن کا کسی سے کیا معاہدہ ہو ا نہ ہمیں اس کی معلومات نہیں ہے، نہ ہی ہم اس کا حصہ تھے ہم جمہو ری طریقے کو ما نتے ہیں ، اپو زیشن کے پا س ان ہائوس اور نئے انتخابات کے آپشن مو جود ہے ، نیب کے نوٹسز سے ڈرنے والے نہیں۔ ہفتے کو اپنے ایک انٹرویو میں انہو ںنے کہا کہ حکو مت نے آئی ایم ایف بجٹ ہم پر مسلط کر دیا ہے اور اس ڈیل کے تحت نئے ٹیکس لگا ئے جارہے ہیں اس ملک کی عوام یہ سب کچھ زیادہ دیر تک برداشت نہیں کر سکتی اس وقت پا کستان کے عوام بہت تنگ ہے ، تبدیلی آجا نی چاہیے۔ انہو ں نے کہا کہ جو سیا ست دان اور جو سیاسی جما عت عوام کا ساتھ نہیں نہیں دیتی ان کا مستقبل نہیں ہوتا اصل تبدیلی عوام ہی لا تی ہے ، اپو ز یشن کے پا س اور پا کستان عوام کے پاس بہت سے آپشن مو جو د ہیں حکومت صرف اس بات پر ڈٹی ہو ئی ہے کہ تما م اپو زیشن کو جیلوں میں بند کر دوں اور آرام سے حکو مت کروں ۔ انہو ںنے مزید کہا کہ مجھے مو لا نا کے ما رچ کا علم نہیں لیکن ہما ری جدوجہد مہنگائی اور آئی ایم ایف بجٹ کیخلاف ہے مارچ میں مارچ شروع کر ینگے جیسے ہی میں نے مارچ کا اعلا ن کیا عمران خان کی نیب نے مجھے نو ٹس بھیجا دیا دبائوڈالنے اور دھمکا نے کی کو شش کی مگر ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ہم عوام کے مسائل کے حل کے لیے جہا ں تک ممکن ہو ا جا ئیں گے اور عوام کو اس عذاب سے نکا لیں گے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ صرف عوامی حکو مت ہی عوام کے مسائل حل کر سکتی ہے عوامی نما ئندہ ہی حکومت چلا ئے گا تو ہی ملک خوشحال ہو گا ہم چاہتے ہیں کہ حکومت آئی ایم ایف بجٹ کو پس پشت ڈال کر عوام دوست منصوبہ لا ئے تاکہ عوام کو اس مہنگائی سے نجا ت مل سکے ہم عوامی حکو مت اور جمہو ریت پر یقین رکھتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ صرف اور صرف جمہوری طریقے سے ہی عوام کی خدمت کا جا سکتی ہے،جمہوری طریقے سے عوام کے معاشی حقوق کا تحفظ کرواسکتے ہیں ،ہم اس سلیکٹڈکو نہیں مانتے تو کسی اور سلیکٹڈکوبھی نہیں مانیں گے ۔