گوادر، مختلف علاقوں سے سوئی گیس کی پائپ لائن مرکزی لائن سے منسلک

116

گوادر (نمائندہ جسارت) ایم این اے محمد اسلم بھوتانی کی ہدایت پر شہر کے مختلف علاقوں میںبچھائے گئے، گیس پائپ لائن کو سوئی سدرن گیس کمپنی کے مین گیس پائپ لائن سے ملا دیا گیا۔ مین گیس پائپ لائن سے ملانے پر شہر کے متعدد شہری علاقوں کے صارفین کو گیس استعمال کرنے کی سہولت مل جائے گی۔ گوادر شہر کے مختلف شہری علاقوں میں بچھائی گئی گیس پائپ لائن کو سوئی سدرن گیس کمپنی کے مین گیس پائپ لائن سے ملا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں تقر یباً سات ماہ قبل گیس پائپ لائن بچھانے کا منصوبہ مکمل کیا گیا تھا، جو مین گیس پائپ لائن سے ملانے کے لیے التوا کا شکار تھے، تاہم عوامی شکایات پر ایم این اے لسبیلہ، گوادر محمد اسلم بھوتانی نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام سے رابطہ کر کے یہ منصوبہ مکمل کروایا۔ مین گیس پائپ لائن سے ملانے کے بعد شہر کے متعدد شہری علاقے کے مکین گیس استعمال کرنے کی سہولت سے استفادہ کریں گے۔ شہری علاقوں کے گیس پائپ لائن مین گیس پائپ لائن سے ملانے کے موقع پر سوئی سدرن گیس کمپنی کے سینئر انجینئر فاروق شیخ، نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر فیض نگوری، تحصیل صدر ناگمان عبدل اور انجمن تاجران گوادر کے رہنما حاجی شوکت بھی موجود تھے۔ تاہم شہری حلقوں نے مین گیس پائپ لائن سے ملانے کا منصوبہ مکمل کرنے پر ایم این اے محمد اسلم بھوتانی کا شکریہ ادا کیا ہے۔