دادو (نمائندہ جسارت) دادو میں غیرقانونی تجاوزات کی بھرمار کے باعث شہر میں جگہ جگہ ٹریفک جام ہونا روز کا معمول بن گیا، انکروچمنٹ سیل کی کارروائیاں، ریڑھی بانوں کو بھگانے تک محدود ہیں۔ دادو شہر میں غیر قانونی تجاوزات کی بھرمار ہے، جس کے باعث شہر بھر میں جگہ جگہ ٹریفک جام ہونا روز کا معمول بن گیا ہے، جس کے باعث شہریوں کا پیدل چلنا بھی دشوار ہوگیا ہے، بدترین ٹریفک کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔ دوسری جانب انکروچمنٹ سیل کے اسسٹنٹ کمشنر محمد علی بلوچ، تحصیلدار دادو عبدالحمید کھوکھر کی میونسپل کمیٹی اور پولیس کے ہمراہ شہر میں غیرقانونی تجاوزات کیخلاف کارروائیوں میں ریڑھی اور ٹھیلے تحویل میں کے لیے۔ ریڑھی بانوں کی چیخ و پکار۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انکروچمنٹ کے نام پر بے روزگار کیا جارہا ہے، ہم غریب افراد سخت پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر محمد علی بلوچ نے میڈیا کو بتایا کہ شہر میں وقت بوقت کارروائیاں کررہے ہیں۔ شہر میں تمام غیرقانونی تجاوزات ختم کرائی جائیں گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر اینٹی انکروچمنٹ کا عملہ انکروچمنٹ میں ملوث نکلا تو کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شہر کی سڑکوں کے بیچ لگے بجلی کے کھمبے ہٹاوانے کے لیے بھی سیپکو کو لکھا ہے۔