سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر پولیس کا سماجی برائیوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، سائٹ پولیس کی دوران گشت اطلاع پر گولیمار کے علاقے میں کارروائی۔ گٹکا، مضر صحت چھالیہ، ڈیلر شاہ نواز ڈومکی گرفتار، مقدمہ درج کرلیا، گٹکا، پان پراگ، رکنی برآمد کرلی۔ ایک اور کارروائی میں سائٹ پولیس نے سبزی منڈی کے قریب جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر جوا ڈیلر سمیت تین ملزمان میں زاہد سچل اور قلندر بخش کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے لڈو، تاش کے پتے و دیگر جوئے کی مختلف اقسام کی گیمز برآمد کی گئیں۔