ڈبلیو ٹی اے سینٹ پیٹرزبرگ اوپن ٹینس

104

ماسکو (جسارت نیوز) شوکو اویاما اور اینا شیبہارا پر مشتمل جاپانی ٹاپ سیڈڈ جوڑی ڈبلیو ٹی اے سینٹ پیٹرزبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ انہوں نے ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میچ میں قزاخستان کی یالیا پیوٹنٹسوا اور انکی روسی جوڑی دار اناستاسیا پوٹاپووا کو شکست دیکر ٹورنامنٹ کا ٹاپ فور مرحلہ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ روس میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل رائونڈ میچز میں شوکو اویاما اور اینا شیبہارا پر مشتمل جاپانی ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف قزاخستان کی یالیا پیوٹنٹسوا اور انکی روسی جوڑی دار اناستاسیا پوٹاپووا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-2 سے ہرا کر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔