امید ہے پاکستان اور ترکی کشمیر اور فلسطین پر روڈ میپ بنائیں گے: سراج الحق

365

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ امید کرتے ہیں کہ پاکستان اور ترکی مقبوضہ کشمیر اور فلسطین مسئلے پر روڈ میپ بنائیں گے۔

سراج الحق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کا موجودہ عالمی صورتحال میں پاکستان کا دورہ اہم ہے، ترکی نے ہمیشہ کشمیر اور فلسطین پر دو ٹوک موقف اختیار کیا ہے جس پر ان کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے آپس میں ملنے سے عالم اسلام کو طاقت ملتی ہے، ترکی ماضی میں خلافت کا مرکز رہا ہے، دنیا میں ترکی کی سیاست کی بہت اہمیت ہے۔


یہ بھی پڑھیں: 

طیب اردوان کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، سراج الحق