وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی ہو گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سربراہ جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی ہو گی، کیونکہ انہوں نے خود اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے حکومت کے خلاف دھرنا کسی ایجنڈا کے تحت کیا تھا۔
انہوں نے کہاکہ فضل الرحمان نے خود کہا کہ وہ کسی کے کہنے پر حکومت گرانے آئے تھے، یہ کام سازش کے زمرے میں آتا ہے، جس پر حکومت فضل الرحمان پر آرٹیکل 6کا مقدمہ درج کرنے جا رہی ہے اور بھرپور طریقہ سے کاروائی ہو گی۔