لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) جاڑل شاہ کے قریب گیس چوری اطلاع پر سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیم نے ہوٹل پر چھاپہ مارکر میٹر اور پائپ تحویل میں لے کر ہوٹل کو سربمہر کردیا جبکہ ٹیم نے ہوٹل مالک سجاد بھٹو کو گرفتار کرکے مارکیٹ پولیس کے حوالے کردیا۔ اس موقع پر سوئی سدرن گیس کمپنی کے انجینئر مشتاق شیخ نے بتایا کہ ہوٹل مالک سجاد بھٹو کئی عرصے سے گیس چوری کرکے استعمال کررہا تھا، خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارکر میٹر اور پائپ تحویل میں لے کر ہوٹل مالک کو مارکیٹ پولیس کے ہاتھوں گرفتار کروایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم کیخلاف گیس چوری کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ قانونی طور پر میٹر لگاکر گیس استعمال کو یقینی بنایا جائے، بصورت گیس چوری میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کیے جائیں گے۔