نوابشاہ (سٹی رپورٹر) محکمہ صحت بے نظیر آباد کے فوکل پرسن ڈاکٹر امجد بھٹی نے ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیم کے ہمراہ سکرنڈ اور مشاخ اسٹاپ پر اتائی ڈاکٹروں کیخلاف چھاپہ مار کارروائیوں میں درجنوں کلینکس سربمہر کردیے گئے جبکہ چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران بیشتر اتائی ڈاکٹر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ان اتائی ڈاکٹروں کیخلاف چھاپہ مار کارروائیاں کی جارہی ہیں، تو وہیں پروفیشنل ڈاکٹروں کی بھی چاندی ہوگئی ہے، جس کے بعد وہ اپنی من پسند فیس لے رہے ہیں۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ ان ڈاکٹروں کیخلاف قانون سازی موجود ہے لیکن عملدرآمد نہیں کرایا جارہا جس کی وجہ سے عوام کے گریبان پر ان کا ہاتھ ہے، لہٰذا ان کیخلاف بھی کارروائی کی جائے۔