ملتان: مجسٹریٹ کا فیصلہ کالعدم،جمشید دستی کی ضمانت منظور، فوری ر ہائی کا حکم

109

ملتان(آن لائن )عدالت نے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی ہتھکڑیاں کھلوا دیں۔لاہور ہائی کوٹ ملتان بینچ کے جسٹس مشتاق احمد نے کیس کی سماعت کے دوران پولیس کی سرزنش کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ یہ مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے۔فاضل جج نے مظفر گڑھ علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حکم دیا کہ جمشید دستی کو غیر قانونی حراست میں رکھا گیا ہے انہیں ابھی رہا کیا جائے۔