حکومت نے 11 کھرب روپے کا قرضہ قوم پر مسلط کر دیا،احسن اقبال

313

اسلام آباد: پاکستان  مسلم لیگ (ن)کے رہنما احسن اقبال  کا کہنا ہے کہ ہم نے قرض لیا انہوں نے شور مچایا  جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے 11 کھرب روپے کا زیادہ قرضہ قوم پر مسلط کر دیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی  اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی میں اجلاس ہو ا جس میں سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ آج پاکستان میں ریکارڈ مہنگائی ہےجبکہ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملک میں کمرتوڑ مہنگائی ہے، 18 ماہ میں موجودہ حکومت کی نا اہلی نے ملک کو بدحالی تک پہنچا دیا۔

احسن اقبال  نے کہا کہ گزشتہ بجٹ پیش کرنے پر ہم نے کہا تھا حکومت بدترین بجٹ پیش کر رہی ہے، شرح نموسکڑ جائے گی جبکہ حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ یہ بجٹ ملک میں روزگار پیدا کرے گا، لیکن اب صورتحال دیکھ لیں۔

انہوں نے کہا کہ  ہم نے قرض لیا تو اس وقت اپوزیشن  نے شور مچایا  جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے 11 کھرب روپے کا قرضہ قوم پر مسلط کر دیا،  حکومت آٹا اور چینی مافیا کے ذریعے عوام کو لوٹ رہی ہے، آج ملک میں مہنگائی کی شرح 14 فیصد ہے، اقتصادی بحران حکومت کی نا اہلی اور نالائقی کی وجہ سے ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ  ہماری حکومت نے 5.9 فیصد خسارہ چھوڑا، جو کہ رواں برس 9 فیصد تک جانے کا امکان ہے، آج پاکستان جس بحرانی کیفیت کا شکار ہے اس کا حل موجودہ حکومت کے پاس نہیں۔