شہید بینظیر بھٹو کراٹے چمپیئن شپ لیاری کا اختتام

512

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہید بینظیر بھٹو کراٹے چمپیئن شپ لیاری میں اختتام پذیر ہوگئی۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کراٹے ڈو پاکستان کی زیر نگرانی شہید بینظیر بھٹو کراٹے چمپیئن کرمنل پراسیکیشن اسٹاف، حکومت سندھ کے تعاون سے جمنازیم ہال،ککری گراؤنڈ لیاری میں منعقد ہوئی۔ شہید بینظیر بھٹو کراٹے چمپیئن شپ کے نتائج کے مطابق کرٹیکا عائیشہ صدیقہ، سائرش، شرجیل صدیقی، فاروق خان، عبدالجبار خان، حمزہ عبداللہ، سید کبیر علی زیدی، سید شان علی زیدی، محمد کبیر رحیم، جواد اقبال کو گولڈ میڈلز دیے گئے جبکہ کلثوم، صابرہ، بتول، محمد شاھیرنانا، مبشر خان، اسرار احمد کو ، سلور میڈل سے نوازا گیا۔ اسی طرح ایمان، زہرہ، نازیہ، فردوس کو براؤئز میڈل دیے گئے۔ اعزازی مہمانان خصوصی کے طور پر ڈسٹرکٹ پبلک پروسیکیوٹر ساؤتھ عبدالواحد انصاری، ڈسٹرکٹ پبلک پروسیکیوٹر سینٹرل ریاست علی، پیپلزپارٹی کراچی کے سابق صدرسید نجمی عالم، پیپلز پارٹی ساؤتھ کے صدر خلیل ہوت، پیپلز یوتھ کراچی کے جنرل سیکریٹری حیدر خان اور سندھ کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر سینسی نسیم احمدقریشی، کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈوکیٹ منیر احمد ملک، جوائنٹ سیکریٹری ندیم منگی ایڈوکیٹ، لائبریرین امرت شردھا ایڈوکیٹ، انور میمن ایڈوکیٹ، آصف احمد ایڈوکیٹ، وسیم سیف کھوسو ایڈوکیٹ اور محمد باقر مہدی ایڈوکیٹ جیتنے والے کھلاڑیوں، آفیشلز اور مہمانوں میں انعامات اور اعزازی شیلڈ بھی تقسیم کی گئیں۔ الحاج غلام محمد خان، محمد سلیم خمیسانی، محمد ارشد اور محمد آصف کو اسپورٹس کی سرپرستی اور فروغ کے لئے شب روز خدمات پر خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ناصر میمن، شہید بینظیر بھٹو کراٹے چمپیئن شپ کے ایونٹ کوارڈینیٹر، سینسی عبدالرحیم آرگنائزنگ سیکریٹری، محمد معین ڈھیڈھی چیف آرگنائزر جبکہ حامد بختیار، نادر احمد، سید اعظم خان، لیقت علی، شہباز خان نے ریفری ججز اور ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دیے۔ آخر میں کراٹے کا شاندار مظاہرہ بھی کیاگیا۔