نیب نے احسن اقبال کی درخواست ضمانت پر جواب جمع کر ا دیا

142

اسلام آباد (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب)نے نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی درخواست ضمانت پر 10صفحات پر مشتمل تحریری جواب اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کر ا دیا ہے۔تحریری جواب میں احسن اقبال کی درخواست ضمانت قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے اسے خارج کرنے کی استدعا کی ۔تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ احسن اقبال کی بدنیتی کی وجہ سے منصوبے کی لاگت میں اضافہ ہوا، بطور ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن اور چیئرمین سی ڈبلیو پی کے طور پر اختیارات کا غلط استعمال کیا، قومی خزانے کو نقصان پہنچا،نارووال سپورٹس سٹی منصوبہ پی ایس ڈی پی 2013،14 کے ڈرافٹ میں شامل نہیں تھا،پلاننگ کمیشن کا وزیر بننے کے بعد احسن اقبال نے یہ منصوبہ پی ایس ڈی پی کے ڈرافٹ میں شامل کرایا،احسن اقبال کے خلاف تفتیش ابھی جاری ہے،ریفرنس مقررہ وقت پر دائر کردیں گے۔