کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے ترجمان عاجز دھامراہ ، کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شکیل چودھری اور ضلع شرقی کے سیکرٹری اطلاعات وقاص شوکت نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین پی پی پی بلاول زرداری کی عوامی بات سے پی ٹی آئی میں کھلبلی سمجھ سے بالاتر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اگر عوام کی بات نہ کی جائے تو اس مقدس ایوان کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔