نوابشاہ، اوپن یونیورسٹی میں سیمسٹر بہار 2020ء کے داخلے جاری

208

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل سینٹر مورو محمد حسن خان کی طرف سے مطلع کیا جاتا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سیمسٹر بہار 2020ء کے دوسرے مرحلے میں 15 جنوری 2020ء سے داخلے جاری ہیں، پہلے مرحلے میں 20 فروری 2020ء تک میٹرک، جزل میٹرک، درس نظامی، انٹر میڈیٹ، جزل انٹر میڈیٹ درس نظامی اور اس کے علاوہ عربی ٹیچر ٹریننگ کورس، لغتہ القرآن، اللسان العربی اور عربی بول چال میں داخلے چلیں گے۔ دوسرے مرحلے میں یکم مارچ 2020ء سے ایم اے، ایم ایس سی، بی اے (بطور ایسوسی ایٹ ڈگری) بی ایڈ، ایم ایڈ، ایسوسی ایٹ ڈگری ان ایجوکیشن، ایسوسی ایٹ ڈگری بیچلر ان بزنس ایسوسی ایشن اور بی ایس چار سال مختلف پروگرامز میں داخلے شروع ہوں گے جو کہ 15 اپریل 2020ء تک جاری رہیں گے۔ اس کے علاوہ 16 جنوری سے 14 فروری تک ایم فل، پی ایچ ڈی اور بہت سے ٹیچر سائنسز میں مختلف بی ایس اور ایم ایس سی پروگرامز میں داخلے جاری رہیں گے۔ دادو، نوشہرو فیروز اور نوابشاہ ڈسٹرکٹ اور ان سے ملحق تمام علاقوں کے رہنے والے افراد ان تعلیمی مواقع سے بھر پور فائدہ اٹھائیں اور گھر بیٹھے یا دوران ملازمت اپنی تعلیمی قابلیت بڑھا کر اعلیٰ سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں ملازمت کے اہل بنیں۔ ایسے طلبہ جو کسی ادارے میں مستقل تعلیم حاصل کررہے ہیں، وہ بھی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ان تعلیمی پروگرامز میں داخلے لے کر مستقل اور فاصلاتی تعلیم میں بیک وقت دو تعلیمی پروگرامز میں دو ڈگریاں لے کر اپنے روشن مستقبل کے امکانات کو اور زیادہ یقینی بناسکتے ہیں۔ تمام امیدوار پراسپیکٹس کو اچھی طرح سمجھ کر فارم بھریں اور جمع کروائیں۔ داخلہ فیس صرف اور صرف الائیڈ بینک، مسلم کمرشل بینک، یونائیٹڈ بینک یا فرسٹ وومین بینک کی کسی برانچ میں جمع کروائیں، فارم پاکستان پوسٹ آفس میں بغیر کس رجسٹری فیس کے جمع کروائیں اور پوسٹ آفس سے رجسٹری نمبر ضرور لیں۔ لوگ گھر بیٹھے ان تعلیمی پروگرامز میں داخلہ لے کر پوری دنیا میں جانی مانی اسناد حاصل کرسکتے ہیں۔