برسلز (جسارت نیوز) بیلجیئم کی سابق اسٹار کھلاڑی اور عالمی نمبر ایک کم کلسٹرز نے دوسری مرتبہ انٹرنیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کا اعلان کر دیا، وہ متحدہ عرب امارات میں ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹس میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔ کم کلسٹر 17 فروری سے ڈبلیو ٹی اے دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی۔ انہوں نے اس ایونٹ کی وائلڈ کارڈ انٹری کو قبول کیا ہے۔ کلسٹرز نے پہلی مرتبہ 2007ء میں انٹرنیشنل ٹینس کو خیرباد کہہ دیا تھا ۔