منی لانڈرنگ کیس ، زرداری کی پیشی سے استثنا کی درخواست منظور

161

اسلام آباد( آن لائن )آصف زرداری اور فریال تالپور کے خلاف میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج اعظم خان کی، عدالت میں موجود تمام ملزمان کی حاضری لگائی گئی ،آصف زرداری کی جانب سے حاضری سے استثناکی درخواست منظور کر لی گئی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ انور مجید کے حوالے سے کیا پیش رفت ہوئی ہے جس پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ انور مجید کو کراچی سے لانے کے حوالے سے نیب ہیڈ کوارٹر کو لکھا ہوا ہے جیسے ہی جواب آئے گا عدالت کو آگاہ کیا جائے گا ۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ریفرنس میں نامزد ایک ملزم پلی بارگین بھی کرنا چاہتا ہے ،عدالت نے پلی بارگین کے حوالے سے بھی رپورٹ طلب کر لی ،آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے بتایا کہ اس ریفرنس میں ابھی تک ہمیں ریفرنس کی نقول بھی فراہم نہیں کی گئی جس پر عدالت نے تمام ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت کر دی اور سماعت 3مارچ تک ملتوی کر دی۔