مسجد اقصیٰ کے نیچے“تھرڈ ٹیمپل” کی تعمیر شروع ہوگئی

2687

مقبوضہ بیت المقدس: فلسطین کے شہری امور کے وزیر حسین الشیخ نے  دعویٰ کیا ہےکہ مسجد اقصیٰ کے نیچے کھدائی کا عمل مکمل ہوچکا ہےاور اب “تھرڈ ٹیمپل” کی تعمیر شروع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلسطین کے شہری امور کے وزیر حسین الشیخ نے الجزیرہ چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایا کہ مسجد اقصیٰ کے نیچے کنسٹرکشن ہوچکی ہے جبکہ یونیسکو کے ایک تجزیہ کار کہتے ہیں کہ یہاں یہودیوں کی تاریخ کا کوئی بھی حصہ نہیں ملا ہے۔

Image result for Third Temple: Construction begun under the mosque of Aqsa

فلسطینی وزیر کا مزید کہا  کہ  ہم نے اسرائیل کو متنبہ کردیا ہے کہ ‘ اب اوسلو معاہدے کی کوئی حثیت نہیں  اور اسرائیل کے فلسطینی انتظامیہ کے ساتھ کیے گئے تمام معاہدے تحلیل کردیئے ہیں جبکہ فلسطینی انتظامیہ مزید باہمی معاہدوں کی پابند نہیں’۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے مل کر فلسطین کیلئے امن منصوبہ پیش کیا، جسے’ ڈیل آف دی سنچری’ کا نام دیا گیا ہے۔

Image result for Third Temple

 واضح رہے کہ عرب ممالک نے مسلم امہ کی پیٹھ میں چھرا گھونپتے ہوئے ڈیل کی حمایت کی ہے جبکہ پاکستان ، ترکی اور ملائشیا کی جانب سے فلسطین امن معاہدے کی کھل کر مخالفت  اور اسرائیل کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔