نوابشاہ، پیپلز میڈیکل اسپتال میں مرگی کے عالمی دن پر آگاہی ریلی

127

نوابشاہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مرگی کے عالمی دن کی مناسبت سے پیپلز میڈیکل اسپتال میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے آفس سے ٹراما سینٹر تک آگاہی ریلی نکالی گئی، جس میں بڑی تعداد میں ڈاکٹر، پیرا میڈیکل اور سول سوسائٹی کے افراد شریک ہوئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ مرگی کی بیماری سے آگاہی دینے کے لیے واک کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مرگی لاعلاج مرض نہیں ہے، باقاعدہ علاج سے مرگی کے مرض سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔ مرگی کے مرض میں سو میں سے کوئی ایک شخص مبتلا ہوتا ہے اور باقاعدہ علاج نہ کرانے کی صورت میں مرگی کے مریض کی جان کو خطرات لاحق ہوتے ہیں۔