نوابشاہ، شوہر سے ناراض بیوی دو بچیوں سمیت نہر میں کود گئی

117

نوابشاہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) گھریلو ناچاقی نے گھر اجاڑ دیا، شوہرسے ناراضی پر بیوی بچوں سمیت نہر میں کود گئی، خاتون جاں بحق، ایک بچی کو بچالیا گیا، دوسری کی تلاش جاری، خاتون کی لاش گھر پہنچنے پر گہرام مچ گیا۔ گاؤں حاجی وراث ڈاھری کی رہائشی خاتون مسمات صاحبہ نے گھریلو ناچاقی کے باعث اپنی معصوم بچیوں سمیت روہڑی کینال میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی، جس کے باعث خاتون ہلاک ہوگئی۔ واقعہ کے بعد مقامی لوگوں اور غوطہ خوروں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچیوں کی تلاش جاری رکھی اور چار ماہ کی معصو م بچی کو نکال لیا، بچی کو تشویناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 6 سالہ کرن کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود بھی نہیں ملی سکی۔ پولیس کی بھاری نفری نے روہڑی کینال کے اطراف میں مقامی غوطہ خوروں کو کرن کی تلاش میں مصروف رہے۔ دوسری جانب خاتون صاحبہ کی لاش گھر پہنچی تو علاقے میں گہرام مچ گیا اور پورے گاؤں کی فضا سوگوار ہوگئی۔ پولیس کے مطابق خاتون صاحبہ گھر یلو ناچاقی اور شوہر امتیاز ڈاھری سے آئے روز کے جھگڑوں سے پریشان تھی، جس کے بعد اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا تھا۔ پولیس کے مطابق معصوم کرن کے بھی زندہ بچنے کا بھی کوئی امکان نہیں ہے۔