پیرس (جسارت نیوز) پاکستان کے نامور ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے برطانوی جوڑی دار ڈومینک انگلوٹ اے ٹی پی اوپن سوڈ ڈی فرانس ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز فائنل میں ہرا گئے۔ فائنل میں انکو کروشیا کے میٹ پاویک اور انکے سربین جوڑی دار نکولا کاسک نے شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا۔ فرانس میں اے ٹی پی اوپن سوڈ ڈی فرانس ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز فائنل میچ میں کروشیا کے میٹ پاویک اور انکے سربین جوڑی دار نکولا کاسک نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد پاکستان کے نامور ٹینس اسٹار اعصام الحق اور انکے برطانوی جوڑی دار ڈومینک انگلوٹ کو 6-4، 6-7(4-7) اور 10-4 سے شکست دی۔ واضح رہے کہ اعصام الحق کسی بھی ٹینس ٹورنامنٹ میں فائنل جیتنے میں کامیاب ہونے سے رہ جاتے ہیں جس کی وجہ بعض اوقات وہ اپنے ساتھی کو ٹھہراتے ہیں۔