راولپنڈی ٹیسٹ میں خراب کارکردگی پر شرمندگی ہے،مومن الحق

157

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)بنگلا دیش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مومن الحق کا کہنا ہے کہ بری پرفارمنس پر شرمندگی ہے، ٹیم میں کافی بہتری کی ضرورت ہے۔راولپنڈی ٹیسٹ میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بنگلا دیش ٹیم کے کپتان نے کہا کہ میچ میں پاکستان نے بہت عمدہ بولنگ کی اور ہمیں آئوٹ کلاس کردیا۔مومن الحق کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ میں جیت کے لیے لمبی پارٹنر شپ کی ضرورت تھی جو نہ بن سکی ۔انہوں نے کہا کہ نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ پاکستان کا مستقبل ہے ۔اس موقع پر بنگلا دیش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مومن الحق نے کہاکہ ہماری انڈر 19 ٹیم نے ورلڈ کپ جیتا ہے میں ان کو مبارکباد دیتا ہوں.ان کا کہنا تھا کہ انڈر 19 ٹیم سے سیکھنا چاہیے ، انہوں نے بہت اچھا کم بیک کیا ہے۔ اس موقع پر بنگلا دیشی کپتان مومن الحق نے کہا کہ کارکردگی پر مایوسی ہے، ہر ٹیم کو ہوم گرائونڈ کرائوڈ کا فائدہ ہوتا ہے۔ ہماری طرف سے پاررٹنر شپ اور سنچری اسکور نہیں ہوئیں جس کی وجہ سے نقصان ہوا۔ ہم جونیئر کیلئے مثال ہیں۔ ہم نے میچ سے کافی سیکھا ہے آگے8 سے10 ٹیسٹ میچ ہیں جس میں اپنی غلطیوں سے سیکھیں گے۔ پاکستان آکر خوشی ہوئی، اچھے انتظامات تھے نسیم شاہ پاکستان کا مستقبل ہیں اس میں غصہ ہے جو فاسٹ بولر کیلئے ضروری ہے ۔ ہماری اور پاکستان کی ٹیم میں صرف بیٹنگ کا فرق تھا پاکستان کی بولنگ بھی اچھی تھی۔ ہر کسی ملک کو ایک دوسرے کے خلاف کھیلنا چاہیے۔