لاہور (آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کی زیر صدارت ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس محمد قاسم خان کو لاہور ہائیکورٹ کا چیف جسٹس نامزد کردیا گیا ہے اور انہیں چیف جسٹس بنانے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جسٹس محمد قاسم خان 19 مارچ 2020ء کو بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور وہ 5 مئی 2021 ء تک بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات رہیں گے۔