نوابشاہ کنب جانے والا راستہ موت کا راستہ بن گیا، طارق جاوید آرائیں

162

نوابشاہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلعی نائب امیر جماعت اسلامی طارق جاوید آرائیں، سٹی امیر فیصل ہمایوں نے کہا ہے کہ نوابشاہ کنب جانے والا راستہ موت کا راستہ بن گیا ہے، مہران ہائی وے پر ہونے والے آئے روز کے حادثات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے مگر انتظامیہ سب ٹھیک ہے کا راگ الاپنے میں مصروف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈی آئی جی کے احکامات کو بھی پولیس نے ہوا میں اڑا دیا، ہیوی ٹریفک اور مسافر کوچوں کی تیزی رفتاری کے باعث انسانی جانیں ضائع ہورہی ہیں۔ ناتجربہ کار ڈرائیور پولیس کی آنکھوں میں دھول جھونکنے میں مصروف ہیں۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حادثات کی صورت میں علاقے میں علاج معالجے کی بھی کوئی سہولت دستیاب نہیں ہے۔ باندھی، پکا چاند اور دوڑ کے اسپتالوں کو اپ گریڈ کرکے ان میں قابل ڈاکٹروں کا تقرر کیا جائے اور ایمرجنسی میں آکسیجن اور جان بچانے والے آلات فراہم کیے جائیں۔ مہران ہائی وے پرموٹر وے پولیس کی طرح ایماندار ٹریفک پولیس اہلکار تعینات کرکے ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کرائی جائے تاکہ حادثات کی روک تھام ہوسکے۔