سکھر،پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاررائیاں ،14 ملزمان گرفتار

179

سکھر (نمائندہ جسارت) پولیس کی ضلع بھر میں جرائم کی روک تھام کے لیے کارروائیاں جاری ہیں،ت رجمان پولیس کے مطابق ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے ضلع میں جرائم کے خاتمے تک جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ضلع کے مختلف علاقوں میں پولیس کارروائیوں کے دوران 3 اشتہاری، 8 روپوش، گٹکا فروش، جواریوں سمیت 14 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ سی سیکشن پولیس نے جیل موڑ کے قریب کارروائی کے دوران مختلف مقدمات میں مطلوب 3 اشتہاری، 7 مفرور سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان میں غلام مرتضیٰ بنگو، رحیم خان شیخ، اقبال شیخ، عطا اللہ، نور محمد اور یوسف شیخ شامل ہیں۔ اشتہاریوں میں وزیر علی، قمرالدین نواز شامل ہیں۔ لانچ موڑ پولیس نے گلوب چوک کے قریب کے دوران ناکہ بندی کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں مطلوب مفرور ملزم بلال ولد گل شہزادہ کو گرفتار کرلیا۔ آباد پولیس نے بشیرآباد کے قریب ناکہ بندی کے دوران کارروائی کرتے ہوئے گٹکا فروش، جواری اور مفرور سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے پان پراگ، گٹکا، جوئے کی مختلف اقسام کی گیمز اور مسروقہ لوڈر برآمد کیے گئے۔ پولیس نے صالح پٹ میں سیاہ کاری کے الزام میں بیوی کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ظالم شوہر عبدالمجید نے سیاہ کاری کا الزام عائد کر کے اپنی بیوی ریشما کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا تھا اور موقع سے راہ فرار ہوگیا تھا۔ ایس ایس پی سکھر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی۔ پولیس نے واقعہ کا سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کی۔ اطلاع پر پولیس کی مؤثر حکمت عملی کے تحت کارروائی کرکے عبدالمجید کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتارملزم کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور سخت سزا دلوائی جائیگی۔ سکھرکے تھانہ سی سیکشن کی حد میں نامعلوم چور گھر کاصفایا کر گئے، مقدمہ درج۔ تھانہ سی سیکشن سکھر پر بنام علی ولد مرحوم غوث بخش خان سکنہ تھرمل کالونی سکھر نے اطلاع دی کہ ہم کراچی رشتے داروں کے پاس گھومنے گئے تھے، واپس اپنے گھر آئے تو گھر کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے، گھر سے نامعلوم چور 15 تولا سونا زیور اور دو لاکھ روپے کے پرائز پانڈ چوری کرکے فرار ہوگئے۔