صاحبزادہ ابوالخیر کی سراج الحق سے ملاقات‘ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

262

کراچی(نمائندہ جسارت) جمعیت علمائے پاکستان کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر ڈاکٹر محمد زبیر نے ادارہ نور حق کراچی میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں قومی و بین الاقوامی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج ا لحق نے کہاکہ حکومت کی غلط پالیسیوں نے عوام کو نان شبینہ کا محتاج بنادیا ہے ۔ حکومت کو ووٹ اورسپورٹ دینے والے سب پریشان ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت مساجد اور مدارس کا کنٹرول چاہتی ہے مگر حکمرانوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ مساجد اور مدارس کی طرف بری نیت سے ہاتھ بڑھانے والوں کو ہمیشہ ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ملکی مسائل کا اسلامی انقلاب کے علاوہ دوسرا کوئی حل نہیں ۔