ساہیوال (صباح نیوز) ساہیوال ڈویژن میں ٹڈی دل کے خاتمے کیلیے حکومتی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ کسانوںکا کہنا ہے کہ حکومت نے ٹڈی دل سے نمٹنے کیلیے ساہیوال اور پاکپتن کیلیے100، 100 لیٹر جبکہ اوکاڑہ کیلیے 50 لیٹر اسپرے فراہم کیا ہے جبکہ 250 لیٹر اسپرے صرف 125 ایکڑ متاثرہ علاقے میں کیا جاسکے گا۔