پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

632

پاکستان کرکٹ بورڈ  نے ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 5 کیلئےمیچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق20 فروری سے 22 مارچ تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ کےلیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے، راؤنڈ میچزمیں علیم ڈار، احسن رضا، رچرڈ ایلنگ ورتھ، مائیکل گف، رینمور مارٹینیز ، آصف یعقوب، فیصل خان آفریدی، راشد ریاض، شوزب رضا اورطارق رشیدامپائرنگ کے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ روشن ماہانامہ، محمد انیس، جاوید ملک اور عزیزالرحمٰن میچ ریفریز ہوں گے۔

افتتاحی میچ میں رچرڈ ایلنگ ورتھ اور فیصل خان آفریدی امپائرنگ کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

کوالیفائر، 2 ایلیمنٹرز اور ایونٹ کے فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔