لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ قمبر روڈ پر بیڑو چانڈیو کے قریب موٹرسائیکل اور سی این جی رکشہ میں ٹکر کے بعد رکشہ الٹنے پر رکشہ کو آگ لگ گئی نتیجے میں رکشہ ڈرائیور لاڑکانہ شہر کے لاہوری محلہ کا رہائشی ماجد حسین میمن جھلس کر شدید زخمی ہوئے جبکہ دو خواتین نے بروقت رکشے سے نکل کر اپنی جانیں بچالیں۔