راولپنڈی ٹیسٹ؛ قومی ٹیم کی پوزیشن مستحکم

448

پاکستان اور بنگلادیش کے مابین کھیلا جارہے راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن میزبان ٹیم نے اپنی  پہلی اننگ میں کھانے کےوقفے کے بعد تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنالیے۔

پاکستان کی جانب سے آج جب اپنی پہلی اننگ کا آغاز کیا گیا تو اوپنر عابد علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، ان کے بعد کپتان اظہر علی نے شان مسعود کے ساتھ مل کر 91 رنز کی شراکت قائم کی۔

قومی ٹیم کا اسکور جب 93 رنز ہوا تو کپتان اظہر علی 34 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

کھانے کے وقفے کے بعد میچ جاری ہے شان مسعود 72 اور بابر اعظم 9 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں ، پاکستان نے2 وکٹ کے نقصان پر 120 رنز بنا لیے ہیں اور اسے بنگلا دیش کی پہلی اننگ کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 1158 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 8 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بنگلادیش کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 233 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی ۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4 جبکہ محمد عباس اور حارث سہیل نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔