گالم گلوچ سے آل شریف کو نجات ملی نہ احسن اقبال کو فرار کا راستہ ملے گا، مرادسعید

89

اسلام آباد (صباح نیوز/اے پی پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء احسن اقبال کے بیان پر وزیر مواصلات و پوسٹل سروسزمرادسعید نے کہا ہے کہ گالم گلوچ سے آل شریف کو نجات ملی نہ احسن اقبال کو فرار کا راستہ ملے گا، قوم کی لوٹی گئی ایک ایک پائی کا جواب دینا ہوگا، کرپشن کرتے ہوئے انہیں شرم آتی ہے نہ ہزیان گوئی کرتے ہوئے حیا کو پاس پھٹکنے دیتے ہیں، گرفتار کرپشن کے الزام میں ہیں، تقریریں سیاسی افلاطون بن کر کرتے ہیں۔ مراد سعید نے کہا کہ لیڈر کا پورا ٹبر چوری میں ملوث تھا سب اپنے ٹبر کیساتھ ملکر قومی خزانے پر ہاتھ صاف کرتے رہے، میرے کسی ایک بھی سوال کا جواب دیا نہ اس کے پاس کہنے کو کچھ ہے، مراد سعید نے کہا ہے کہ قوم چوروں سے آئین پر بھاشن نہیں لوٹ مار کا جواب چاہتی ہے، آئین اور جمہوریت کے چہرے پر جتنی سیاہی انہوں نے ملی کسی کے بس کی بات نہ تھی۔خرافات بکنے کے بجائے احسن اقبال نیب کورٹ میں خود پر لگے الزامات کا جواب دیں، اسکے بعد احسن اقبال اس چوری کا جواب دیں جسکی نشاندہی میں نے کی ہے۔