سکھر، جماعت اسلامی کے وفد کی ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر جمیل احمد سے ملاقات

242

سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی کے وفد نے امیر ضلع مولانا حزب اللہ جکھرو کی قیادت میں ایڈیشنل آئی جی سکھر ڈاکٹر جمیل احمد سے ملاقات کی جبکہ وفد میں ایڈووکیٹ سلطان احمد لاشاری، ریاض احمد گڈانی شامل تھے۔ علاوہ ازیں وفد نے ایوان صنعت و تجارت سکھر کے صدر ملک محمد رضوان سے بھی ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ جماعت اسلامی سکھر کے امیر زبیر حفیظ شیخ، سرفراز صدیقی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔