حکومتی اتحاد کی ناراضیوں کا فیصلہ کوئی اور کریگا،اعتزاز احسن

136

لاہور (آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومتی اتحاد کی ناراضیوں کا فیصلہ کوئی اور کرے گا، حکومت سے ملک کی معیشت سنبھل نہیں رہی، عوام مہنگائی کے باعث حکومت سے تنگ آ چکے ہیں۔ راشد لطیف میڈیکل کالج کے کانووکیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ممتاز قانون دان چودھری اعتزاز احسن نے کہا کہ یہ امر قابل تشویش ہے کہ پاکستان میں اقتصادی اور معاشی فیصلے کرنے کے مجاز زیادہ تر ایسے لوگ ہیں جن کی ملازمتیں ملک سے باہر ہیں۔ بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ ان کا مستقبل جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کی بدقسمتی ہے کہ یہا معین قریشی اور شوکت عزیز جیسے درآمد شدہ وزرائے اعظم نے حکومت کی۔ معین قریشی پاکستان درآمد کیے گئے اور واپس چلے گئے جبکہ شوکت عزیز درآمد کیے جانے کے بعد حکومت کر کے بھاگ گئے اور اپنی ساس کی وفات کے باوجود واپس نہیں آئے۔ شوکت عزیز پاکستان کو برباد کرنے کے لیے آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کسی ملزم کو بیرون ملک کسی کی تیمار داری کے لیے جانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ مریم نواز کو باہر بھجوانا ہے تو اس کے لیے نیا قانون بنانا پڑے گا۔