اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے کے3 افسران کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے نیب کوخط لکھ دیا،ڈی ایس گوادرحنیف گل سمیت 3 افسران کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست کردی ،آن لائن ٹریکنگ سسٹم فار کارگوہیڈلنگ کامنصوبہ 2015میںمکمل ہوناتھا مگر ابھی تک نہیں ہوااور کنٹریکٹر کوادائیگیاں کردی گئیں جس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچاہے۔وزیر ریلوے کی درخواست پر نیب نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔تحقیقات ڈی ایس گوادر حنیف گل جو اس وقت ڈپٹی سی او پی ایس گڈزاور دیگر افسران فہد رحمن جو اس وقت ڈائریکٹر آئی ٹی اور اعجاز احمد نسیم جو اس وقت ڈپٹی سی ای این ٹیلی کام کے خلاف شروع کی گئی ہیںجب کہ ڈی ایس ریلوے گوادرحنیف گل نے کہا ہے کہ الزامات بے بنیاد ہیں، انتقام کانشانہ بنایاجارہاہے ،عدالت میں چیلنج کریں گے ۔