اسلام آباد: لیگی رہنما احسن اقبال نے نیب کو پلی بارگین کی پیشکش کردی جبکہ انہوں نے اپنے خلاف مقدمے کو مذاق قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق (ن) لیگ کے رہنما احسن اقبال نے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیب کو ایک پیشکش کرتا ہوں کہ پلی بارگین کر لیں ورنہ اس کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ کروں گا۔احسن اقبال نے اپنے خلاف مقدمے کو مذاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ آئین کی بھی خلاف ورزی ہے۔
نواز شریف کی صحت سے متعلق انکا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کی حالت ابھی بھی تشویش ناک ہے، ان کی لندن میں موجودگی ضروری ہے، جب ان کی صحت درست ہو گئی تو وطن واپس آئیں گئے۔
انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو شخص بیٹی کو اس کا حق نہ دے سکے وہ بیٹی اور والد کے جذبات کیسے سمجھ سکتا ہے۔