سانگھڑ: سول اسپتال کے باہر بچے کی پیدائش، اہلِ خانہ کا احتجاج

195

سانگھڑ (آن لائن) سول اسپتال میں غریب خاتون نے اسپتال کے باہر بچے کو جنم دیا۔ تفصیلات کے مطابق پیرومل کی رہائشی خاتون لچھمی کو سانگھڑ لایا گیا، ڈاکٹروں کی جانب سے خاتون کوخون کی کمی اور ادویات نہ ہونے کی بنا پر نوابشاہ جانے کا مشورہ دے دیا گیا، ورثا گاڑی کا بندوبست کرنے میں مصروف تھے کہ خاتون نے اسپتال کے باہر بچے کو جنم دے دیا۔ بچے کی پیدائش کے بعد عملے نے اپنے جرم کو چھپانے کے لیے فوری طور پر خاتون کو وارڈ میں منتقل کیا۔ خاتون کے اہلِ خانہ کی جانب سے شدید احتجاج کیاگیا، ان کا کہنا تھا کہ اسٹاف کی جانب سے خاتون کو زبردستی اسپتال سے جانے پر اصرار کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ سیشن جج نے واقعے کا نوٹس لے کر فوری رپورٹ طلب کر لی۔