نوابشاہ، رکن صوبائی اسمبلی سید عبد الرشید کی ایس ایس پی تنویر حسین تنیو سے ملاقات

190

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) جماعت اسلامی کے شہید رہنما عظیم بلوچ ، عرفان لاکھو شہید اور غلام رسول شہید کے واقعہ کی ایف آئی آر کے حوالے سے جماعت اسلامی کے رہنما و ممبر صوبائی اسمبلی سید عبد الرشید نے ایس ایس پی نوابشاہ تنویر حسین تنیو سے ملاقات کی۔ واقعہ کی غلط پولیس رپورٹنگ کے حوالے سے انہیں آگاہ کیا اور دوبارہ تفتیش کے حوالے سے بات کی۔ تنویر حسین تنیو نے تبدیلی تفتیش کے حوالے سے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ملاقات میں جماعت اسلامی ضلع نوابشاہ کے امیر سرور احمد قریشی، ارشاد بخاری اور عرفان لاکھو شہید کے بیٹے عمیر شامل بھی موجود تھے۔