لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ڈی آئی جی لاڑکانہ عرفان علی بلوچ نے ضلع قنبر شہداد کوٹ ضلع کے تھانہ سٹی اور بہرام کی حدود میں شہید ہونے والے اہلکار شرف الدین میمن اور وزیر علی مگسی جبکہ ضلع کشمور کندھ کوٹ میں چوری کی کوشش کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے چاچڑ برادری کے دو افراد کے قتل میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے ان کے ورثا سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی لاڑکانہ نے ورثا کو قاتلوں کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے پولیس کو احکامات بھی جاری کیے۔