لاڑکانہ، ڈی آئی جی کی سربراہی میں اردلی روم کا انعقاد

160

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ڈی آئی جی لاڑکانہ عرفان علی بلوچ کی سربراہی میں اردلی روم کا انعقاد کیا گیا جس میں 20 پولیس افسران و اہلکار پیش ہوئے جن میں چار سابق پولیس اہلکاروں کی سروس میں بحالی کے لیے درخواستوں میں سے تین سابق پولیس اہلکاروں سابق ہیڈ کانسٹیبل ندیم حسین، کانسٹیبل ظفراللہ سومرو اور نور نبی پٹھان کی درخوارست منظور کرتے ہوئے سروس پر بحال کردیا گیا جبکہ ایک سابق کانسٹیبل برکت علی جمالی کی انکوائری ایس پی لیگل لاڑکانہ رینج کو دینے کے احکامات جاری کیے گئے، انسپکٹر غلام مرتضیٰ میرانی، سب انسپکٹر صبغت اللہ جتوئی اور کانسٹیبل بقا محمد مہر کے شوکاز کے سلسلے میں انکوائری ایس پی لیگل رینج آفس کو دی گئی، انسپکٹر امتیاز علی کھوسو اور لیڈی سب انسپکٹر محمودہ جروار کو پہلے سے دی ہوئی سزائیں معاف کرکے انہیں وارننگ دے دی گئی۔ معطل کیے گئے اے ایس آئی کاظم علی جاگیرانی کو عہدے پر بحال کیا گیا۔ کانسٹیبل عبدالغفار چانڈیو کو فائنل شوکاز جاری کرکے کانسٹیبل غلام محمد اوڈھو کو نوکری سے برطرف کردیا گیا جبکہ ہیڈ کانسٹیبل ولی داد کا تبادلہ شکارپور سے کشمور کرکے کانسٹیبل آصف خروس کو معطل کرتے ہوئے انہیں رینج آفس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔