چیف جسٹس کی سیکورٹی کا خط لیک ہونے پر انکوائری رپورٹ طلب

208

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ نے چیف جسٹس آف پاکستان کی سیکورٹی کا خط لیک ہونے کے خلاف دائر درخواست پر اس معاملے کی انکوائری کر کے 2 روز میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مامون رشید شیخ نے کیس کی سماعت کی۔ ایڈیشنل آئی جی لیگل نے کہا کہ خط پولیس کی غفلت سے لیک ہوا، ذمے داروں کاتعین کرنے کے لیے انکوائری کی جائے گی، جس پر عدالت نے معاملے کی انکوائری کر کے 2 روز میں رپورٹ طلب کر لی۔ درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے سیکورٹی کی فراہمی کا کوئی حکم نہیں دیا، عدالت عظمیٰ کے رجسٹرار نے سیکورٹی کے لیے معمول کا خط جاری کیا، آئی جی آفس سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔