اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ہمیں مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف بڑھنا ہوگا، خطا کے امن کیلیے کشمیر سے متعلق اقوامِ متحدہ کی قراردادوں پر عملدر آمد ناگزیر ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیریں مزاری نے کہا کہ ہمیں مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف آگے بڑھنا ہوگا جس کی کشمیریوں کی نسلوں کو بھاری جانی قیمت ادا کرنی پڑی۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں اس وقت تک عمل نہیں ہوسکتا جب تک کشمیر میں اقوامِ متحدہ کی 1951ء اور 1957 ء کی قراردادوں پر عملدر آمد نہ کروایا جائے۔