نوابشاہ، حیسکو ٹیم پر حملہ کرنے والوں کی گرفتاری کے لیے احتجاجی مظاہرہ

142

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) آل پاکستان واپڈا ہائیڈور الیکٹرک یونین سکرنڈ کی جانب سے نواحی گاؤں ماڑی جلبانی میں حیسکو ٹیم پر حملہ کرنے والوں کی گرفتاری کے لیے صحافی چوک سکرنڈ میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر یونین کے صدر اصغر خاصخیلی، شاہنواز انڑ سمیت دیگر کی جانب سے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ شب ایس ڈی او حیسکو سکرنڈ آصف علی زرداری حیسکو اہکاروں کے ہمراہ سکرنڈ کے کچے کے علاقے ماڑی جلبانی میں غیر قانونی کنکشن اور بجلی چوری کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرنے پہنچے تو گاؤں ماڑی جلبانی کے لوگوں نے علی گل جلبانی، امام الدین جلبانی اور علی نواز جلبانی سمیت دیگر نے حیسکو ٹیم پر حملہ کردیا جس کے بعد ایس ڈی او حیسکو اور اہلکاروں نے وہاں سے بھاگ کر جان چھڑائی واقعہ کے بعد ایس ڈی او حیسکو کی جانب سے سکرنڈ تھانے پہنچ کر ایف آئی آر درج کروائی گئی۔ تاہم پولیس کی جانب سے کسی قسم کی گرفتار نہیں کی گئی ہمارا احتجاج حملہ آوروں کی گرفتاری تک جاری رہے گا۔ دوسری جانب ایس ڈی او حیسکو سکرنڈ آصف علی زرداری کا کہنا ہے کی مذکورہ گاؤں والے چوری اور سینہ زوری کررہے ہیں۔ 24 ٹیوب ویل سمیت 6 گاؤں پر چوری کی بجلی چلائی جارہی تھی جبکہ ان پر لاکھوں روپوں کی واجبات بقایا ہیں کسی صورت بجلی چوروں اور حملہ کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔