نوابشاہ، ضلعی انتظامیہ کی من مانیاں، ریٹ لسٹ پر جرمانوں کا سلسلہ شروع

128

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کی من مانیاں عروج پر پہلے غریب ٹھیلے والوں کو انکروچمنٹ کے بہانے سے بے روزگار کیا تو اب ریٹ لسٹ پر جرمانوں کا سلسلہ شروع جبکہ غریب ٹھیلے والوں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کمیٹی نوابشاہ کی جانب سے جو ریٹ لسٹ جاری کی جاتی ہے وہ مہینوں اپ ڈیٹ ہی نہیں کی جاتی جبکہ مارکیٹ میں روزانہ کی بنیاد پر ریٹ بڑھاے جاتے ہے مارکیٹ کمیٹی کا عملہ صرف گھر بیٹھ کر لسٹ جاری کرنے میں مصروف ہے جس کا منہ بولتا ثبوت یہ لسٹ ہے جس میں متعدد چیزوں کے ریٹ درج تو ہیں لیکن یہ چیزیں 2 ماہ سے زائد عرصے سے مارکیٹ میں دستیاب نہیں۔