راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے کمنٹری پینل اور براڈکاسٹ پلان تیار

336

کراچی(اسٹاف رپورٹر )پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کرکٹ کو پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کی اعلیٰ معیار کی کوریج فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کرلی ۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل میچ، کل سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہوگا، اس حوالے سے پی سی بی نے کمنٹری پینل اور براڈ کاسٹ پلان کا اعلان کردیا، میچ کی براڈ کاسٹ کوریج ٹین اسپورٹس کے اشتراک سے ممکن ہوگی جو23 مختلف ایچ ڈی کیمروں کی مدد سے مداحوں کو ٹی وی اسکرین سے جوڑے رکھے گی، براڈ کاسٹ پلان میں2 سپر سلو اسپن ویڑن کیمراز سمیت ایک الٹر ہائی اسپیڈ کیمرہ بھی شامل ہے، میچ کے دوران اسٹمپ کیمراز اور ہاک آئی بال ٹریکنگ سمیت جدید پروڈکشن کا یہ نظام امپائرز کو ڈی آر ایس کے فیصلوں میں بھی معاونت فراہم کریگا، دن کے آغاز سے قبل اور اختتام پر اسٹریٹ ڈرائیو شو کے ذریعے دن کے کھیل پر تجزیہ کیا جائے گا۔