گلگت (اے پی پی)ن لیگ کے رہنما اورصوبائی وزیر معدنیات گلگت بلتستان محمد شفیق دل کا دورہ پڑنے سے اسلا م آباد میں انتقال کر گئے ۔زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے محمد شفیق کی موت کو گلگت بلتستان کے لیے بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔